World
اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے،طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام اور لبنان پر اسرائیلی حملے ترکی کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو اس کے نتائج پورے خطے اور انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔
طیب اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنا ضروری ہے اور یہ ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔