Business
مئی میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلات 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
رواں سال مئی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دو عرب ممالک سے مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالر پاکستان آئے، جبکہ مجموعی ترسیلات 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 1 ارب 66 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
برطانیہ سے 64 کروڑ ڈالر اور یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھی ریکارڈ کی گئیں۔
مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں مجموعی ترسیلات 38 ارب 21 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔