Business
آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس اضافہ واپس لینے پر رضامند
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز کی مصنوعات پر ٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف اسٹیشنری اور سولر پینلز پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔
اس پیش رفت کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں پر مذاکرات جاری ہیں۔