Business

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے سے زائد کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے سے زائد کمی
۵۸ منٹ پہلے

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 748 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہو گئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 97 ڈالر کمی کے بعد 4102 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں