Pakistan
راولپنڈی میں نرس کا مبینہ گینگ ریپ،زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی گئی
راولپنڈی کے مقامی ہسپتال کی نرس سے مبینہ گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مبینہ واقعہ فروری میں پیش آیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نرس فروری کے آخری ہفتے پینگلر دربار پر دعا کے لیے گئی تھی، جہاں دو مسلح افراد نے اسے مبینہ طور پر پہاڑی علاقے کی جانب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بنائی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت عاقب گل اور عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔ عاقب گل نے مبینہ طور پر دو ہفتے قبل متاثرہ خاتون کو فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔