Pakistan

لائیو سٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والاگینگ گرفتار

لائیو سٹریمنگ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والاگینگ گرفتار
۳ گھنٹے پہلے

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لائیو سٹریمنگ کے ذریعے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے والے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں 11 ملکی و غیر ملکی افراد شامل ہیں، جن میں ایک غیر ملکی خاتون سمیت 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

 

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر ویڈیوز تیار کر کے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے دیگر مبینہ ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں