Pakistan

بانی سے ملاقات نہ کروائی تو وہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ بیرسٹر گوہر

بانی سے ملاقات نہ کروائی تو وہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ بیرسٹر گوہر
۲ گھنٹے پہلے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر کل تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائی گئی تو وہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتوں سے ملاقات نہیں کروائی گئی، اور اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے پر رولنگ جاری کریں۔

 

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اگر بانی اس ایوان کے رکن ہوتے تو ان کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیتے، ہم نے تین بار حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کی لیکن آپ لوگ شریک نہیں ہوتے۔

 

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہوگا، پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ ہے اور عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس پر ایک دن میں چھ کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آتے ہیں، اس لیے کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھی فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ آئیں، ارکان کی باتیں سنیں اور جواب دیں، اگر یہ حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کیا جاتا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں