Breaking News

ٹرمپ کا ایران پر طاقتور حملے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران پر طاقتور حملے کا اعلان
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو زبردست نشانہ بنائے گا اور ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل قریب میں خارک جزیرے سمیت ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے گا اور بہت جلد تیل اور گیس کی عالمی منڈی پر امریکا کی اجارہ داری قائم ہوگی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کیا جائے گا اور ایران کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو وینزویلا کے ساتھ کیا گیا تھا، جو ان کے بقول امریکا اور وینزویلا دونوں کے لیے بہتر ثابت ہوا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں