Sports

فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ میں 3 سرخ کارڈز دکھائے گئے

فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ میں 3 سرخ کارڈز دکھائے گئے
۱۷ گھنٹے پہلے

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ کے دوران مجموعی طور پر 3 سرخ کارڈز دکھائے گئے۔

 

ریفری نے میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقا کے 2 جبکہ میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

 

میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے انتہائی سخت اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے کارروائی کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقا نے بقیہ میچ صرف 9 کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔

 

کھیل کے آخری لمحات میں میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو بھی سرخ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد میچ مجموعی طور پر 3 سرخ کارڈز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

اس سے قبل ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 7 مواقع ایسے آئے جب ایک ہی میچ میں 3 یا اس سے زیادہ سرخ کارڈز دکھائے گئے، تاہم افتتاحی میچ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

 

ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ 4 سرخ کارڈز 2006ء کے عالمی کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلے میں دکھائے گئے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں