World

شمالی کوریامیں ڈرون بھیجنے پر جنوبی کوریا کے سابق صدرکو 30 سال قید

شمالی کوریامیں  ڈرون بھیجنے پر جنوبی کوریا کے سابق صدرکو 30 سال قید
۷ گھنٹے پہلے

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں فوجی ڈرون بھیجنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

 

استغاثہ کے مطابق ڈرون پروازوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھا کر 2024 میں مارشل لا کے نفاذ کے لیے جواز پیدا کرنا تھا۔

 

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اس اقدام سے قومی سلامتی کو سنگین نقصان پہنچا۔

 

یون سک یول نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون آپریشن مارشل لا سے متعلق نہیں تھا بلکہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب تھا۔ 

 

ان کے وکلا نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی دفاعی نوعیت کی تھی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یون سک یول کو مارشل لا کی کوشش سے متعلق بغاوت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں