Sports

قومی فٹبال ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت

قومی فٹبال ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
۲۰ منٹ پہلے

پاکستان فٹبال کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت قومی فٹبال ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان کو ایونٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے، جس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے قومی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

 

افتتاحی فیفا آسیان کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو ڈویژن ون میں بھارت، میزبان انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔

 

یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ قومی ٹیم پہلی بار فیفا کے کسی ایسے ایونٹ میں حصہ لے گی جو ورلڈ کپ یا ایشین کوالیفائرز سے ہٹ کر منعقد ہو رہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایونٹ میں شامل کیے جانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کے فیفا حکام کے ساتھ بہتر تعلقات اور سفارتی روابط نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں