Sports

شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا

شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا
۱ منٹ پہلے

تفصیلات کے مطابق شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میچ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر XI کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا آغاز کیا۔

 

میچ کے پہلے ہاف میں چترال نے 5 جبکہ گلگت بلتستان نے 4 گول کیے۔

 

فائنل کے اختتام پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منایا۔ چترال کی ٹیم کو 13 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

 

اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد، سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی موجود تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں