Breaking News
امریکا،ایران معاہدے کو 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے گی: شہباز شریف
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیامِ امن کے معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’’امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، حتمی مرحلہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح پر بات چیت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن مذاکرات کے دوران مسلسل عزم پر امریکہ اور ایران کا شکر گزار ہے۔ شہباز شریف نے خطے کے دیگر ممالک کی حمایت کو بھی سراہا۔
پاکستانی وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ’’ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ پائیدار امن کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا‘‘۔