Pakistan

تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے کہا میں ریاست کو بچاؤں گا: عطا تارڑ

تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے کہا میں ریاست کو بچاؤں گا: عطا تارڑ
۶ گھنٹے پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تاریخ اس لمحے کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ریاست کو بچاؤں گا۔

 

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل معاشی حالات میں حکومت سنبھالی۔

 

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن اور حکومت دونوں میں میثاق جمہوریت کی بات کی، اور اپوزیشن نے بھی بجٹ پر اچھی تجاویز دی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہتی تو ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

 

ان کے مطابق معاشی استحکام راتوں رات حاصل نہیں ہوا بلکہ یہ مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی گئی ہیں اور مختلف شعبوں سے اربوں روپے کی ریکوری ہوئی ہے، جبکہ کسٹم کلیئرنس کے لیے فیس لیس نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب طبقے، تنخواہ دار افراد اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ریلیف دیا گیا ہے جبکہ برآمدکنندگان کے لیے سپر ٹیکس ختم کیا گیا ہے۔

 

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تمام شعبوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیے گئے اور پاکستان درست معاشی سمت میں گامزن ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں