سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں بری ہونے والوں کی فیملیز کو مبارکباد دیتا ہوں: مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں جن لوگوں کو بری کیا گیا ہے ان کی فیملیز کو مبارکباد دیتا ہوں۔
بہادر آباد پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی سال بعد آیا ہے اور ابتدائی طور پر ایم کیو ایم اور اس کے کارکنوں پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سانحے کے شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عدالت کے فیصلے کو قبول کیا اور کہا کہ فیکٹری میں آگ مالکان کی مجرمانہ غفلت سے لگی تھی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر ماضی میں اس کیس کو مختلف انداز سے دیکھا جاتا تو کئی افراد کو پہلے ہی سزائیں ہو چکی ہوتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی سے اندرونی اختلافات کی وجہ سے الگ ہوئے اور کیس کے فیصلے کو اہم قرار دیا۔
مزید کہا کہ پارٹی میں اندرونی جمہوریت کا فقدان ہے اور طویل عرصے سے کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ہوا۔
انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔