Pakistan

قومی اسمبلی: بجٹ پر بحث جاری، اپوزیشن کی حکومت پر سخت تنقید

قومی اسمبلی: بجٹ پر بحث جاری، اپوزیشن کی حکومت پر سخت تنقید
۴ گھنٹے پہلے

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر بحث جاری ہے جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے۔

 

جمال خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بہترین بجٹ ہے، اور زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ 

 

انہوں نے بلوچستان کے لیے زیادہ فنڈز مختص کرنے اور کوئٹہ میں پانی کے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

 

اپوزیشن رکن شاہد خٹک نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹا کر 13 جماعتی اتحاد قائم کیا گیا۔ 

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ سیاسی انتقام اور پارٹی قیادت کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے۔

 

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حسین طارق نے مہنگائی، بجلی کے شعبے میں اضافہ اور ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور ٹیکس وصولی کے نظام کو صوبوں کو دینے کی تجویز دی۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور موجودہ بجٹ میں زیادہ تر اخراجات ہی نظر آتے ہیں۔

 

بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ جاری رہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں