Pakistan

اسلام آباد معاہدے پر دستخط تاریخی لمحہ ہوگا، عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد معاہدے پر دستخط تاریخی لمحہ ہوگا، عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے: بلاول بھٹو
۶ گھنٹے پہلے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا وقت قریب آنا ایک تاریخی لمحہ ہے اور عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اور شکایات کا حل جمہوری، آئینی اور پُرامن طریقے سے نکالا جانا چاہیے، اور پارلیمان اس کا بہترین فورم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ زیر التوا معاملات کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شفاف طریقے سے مسائل حل ہوں۔

 

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کا فائدہ دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ احتجاج کو پرامن طور پر ختم کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے خود کو حکام کے حوالے کریں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور احتساب کے بغیر نظام نہیں چل سکتا، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بے گناہ افراد کو دوسروں کے اقدامات کی سزا نہ ملے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں