کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک قرار دے دیا
امریکی ڈیموکریٹ اراکینِ کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے خوفناک قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ رہنماؤں نے معاہدے کے ممکنہ نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کے اخراجات اور نقصانات کے مقابلے میں مناسب کامیابی نہیں سمجھی جا سکتی۔
کانگریس رکن سیٹھ مولٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر ایران کی قیادت کے سامنے بڑی رعایت دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تنازع میں امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں اور متعدد امریکی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
سیٹھ مولٹن کے مطابق اگر اس معاہدے کا بنیادی نتیجہ صرف آبنائے ہرمز کی بحالی ہے تو اسے بڑی کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ یہ راستہ جنگ سے پہلے بھی کھلا ہوا تھا۔
امریکی سیاست میں اس مجوزہ معاہدے کے حوالے سے بحث جاری ہے اور مختلف سیاسی حلقے اس کے ممکنہ اثرات اور نتائج پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔