World

امریکا:سکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ،12افراد ہلاک

امریکا:سکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ،12افراد ہلاک
۸ گھنٹے پہلے

امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے قریب واقع بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو کر گر گیا۔

 

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جو حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔

 

بیٹس کاؤنٹی پولیس کے ایک افسر کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن تقریباً ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

 

حادثے کے فوراً بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

حکام نے حادثے کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں