Pakistan
پاکستان سٹاک مارکیٹ سب سے زیادہ منافع دینے والی مارکیٹ ہے۔ وزیرِ خزانہ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران سی پیک بی ٹو بی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور پاکستان و چین کے درمیان بی ٹو بی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ سبزواری نے اس موقع پر کہا کہ معاشی دباؤ کے باوجود وزیرِ خزانہ نے ایک مثبت بجٹ پیش کیا ہے، جس میں سپر ٹیکس کے خاتمے سمیت متعدد ریلیف اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جبکہ رواں سال جین زی کی جانب سے متعدد نئے اکاؤنٹس بھی کھولے گئے ہیں۔