Pakistan
کسی تاجر کا طرزِ زندگی شاہانہ ہو تو آڈٹ کیا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگر کسی تاجر کا طرزِ زندگی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ کیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصور درست نہیں کہ کوئی تاجر صرف 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرکے مکمل طور پر ٹیکس ذمہ داری سے آزاد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی تاجر کی فروخت زیادہ ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق 70 لاکھ افراد درست مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس کا نفاذ اصولی طور پر درست اقدام نہیں تھا، تاہم یہ مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے تحت عائد کیا گیا تھا۔