Entertainment

عامر خان کا خواتین کے انتخاب کا ذوق بہت اچھا ہے۔کاجول

عامر خان کا خواتین کے انتخاب کا ذوق بہت اچھا ہے۔کاجول
۱ دن پہلے

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم “لگان” کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں عامر خان کی متوقع شادی سے متعلق دلچسپ انداز میں گفتگو کی۔

 

تقریب کے دوران کاجول نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ ان کا فلموں کے انتخاب میں بے حد عمدہ ذوق ہے، جس کا آغاز فلم “لگان” سے ہوا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کا خواتین کے انتخاب کے حوالے سے بھی ذوق بہت اچھا ہے۔

 

اس موقع پر جوہی چاؤلہ نے بھی مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر وہ بولنا شروع کریں تو پوری شام انہی کی باتوں میں گزر جائے گی، کیونکہ وہ عامر خان کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ صرف اے کے تھے اور آج وہ یہاں تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں