ناصر مدنی نے منبر پر بیٹھ کرمجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی،مومنہ اقبال
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اسلامی اسکالر ناصر مدنی کی جانب سے ان کے بارے میں استعمال کیے گئے سخت الفاظ پر دو ٹوک ردِعمل دے دیا ہے۔
مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کے بیان کے جواب میں اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناصر مدنی نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں عدالتوں میں اپنا مقدمہ جیت جائیں گی، لیکن ایسے الزامات لگانے والے اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہوں گے، کیونکہ ان الزامات کی حقیقت اللہ اور وہ خود بہتر جانتے ہیں۔
مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر ناصر مدنی کو معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا بڑا گناہ ہے۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں سورۃ النور کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ہاں ہر بات کا حساب ہوگا اور انصاف ضرور قائم ہوگا۔