Breaking News
پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس عمل میں پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
دارالحکومت ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ثالثی کے عمل میں پاکستان اور قطر کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا اور ایران کی جانب سے ان کوششوں پر مثبت ردعمل بھی قابلِ تحسین ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کو 28 فروری سے پہلے کی طرح بحال کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ ایسا مستقل معاہدہ ضروری ہے جو خطے کے ممالک کے سیکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھے اور ریاستوں کی داخلی خودمختاری کے احترام کے اصولوں پر مبنی ہو۔