Pakistan
بنوں،جائیداد کے تنازع پرایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل
بنوں کے علاقے ڈومیل نالہ کاشو پل کے قریب سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک باپ، اس کے 2 بیٹے اور ایک بھتیجا شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
مقتولین کی لاشیں خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔