Pakistan
جیکب آباد،6 روز قبل قتل ہونے والی دلہن کا قاتل بھا ئی گرفتار
جیکب آباد میں دلہن کے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے میں 6 روز قبل دلہن کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم، جو مقتولہ کا بھائی ہے، کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سمیت مزید 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم اپنی بہن کی شادی اپنے دوست سے کرانا چاہتا تھا، اور اسی تنازع کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔