Pakistan

چھانگا مانگا جنگل کے تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق

چھانگا مانگا جنگل کے تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق
۱ منٹ پہلے

چھانگا مانگا جنگل میں قائم ایک تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ مراد اکبر، 11 سالہ عرفان اکبر، 8 سالہ ماریہ اکبر اور 13 سالہ عمران شامل ہیں۔

 

محکمۂ جنگلات کے مطابق یہ تالاب جانوروں کو پانی پلانے کی غرض سے بنایا گیا تھا۔

 

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی لاشیں نکال کر چونیاں ہسپتال منتقل کر دیں۔

 

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے ویر سنگھ والا گاؤں میں اپنے ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

 

متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں