Pakistan

وزیرِ داخلہ ،حافظ نعیم ملاقات، پاکستان کا کرداریاد رکھا جائیگا۔امیرِ جماعتِ اسلامی

وزیرِ داخلہ ،حافظ نعیم ملاقات، پاکستان کا کرداریاد رکھا جائیگا۔امیرِ جماعتِ اسلامی
۱ منٹ پہلے

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایران امریکا مفاہمت سے متعلق پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات کی۔

 

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے، اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔

 

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ایران امریکا مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے کے استحکام اور امن کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

 

ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران امریکا مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

 

انہوں نے اس موقع پر صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں