Sports

محمد یوسف نے بچوں کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دیں

محمد یوسف نے بچوں کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دیں
۱ منٹ پہلے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بچوں کی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے ایک کرکٹ اکیڈمی میں پہنچ کر مختلف عمر کے گروپس کو بیٹنگ کی ٹپس دینا شروع کر دی ہیں۔

 

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔ ان کے مطابق وہ بچوں کی بات سنتے ہیں اور بچے بھی ان کی رہنمائی کو توجہ سے سنتے ہیں، جبکہ بچوں کے ساتھ جتنا زیادہ کام کیا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ ان کی بنیاد مضبوط بنائی جاتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی بنیاد مضبوط ہو تو وہ تینوں فارمیٹس میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اور آج کے دور کے زیادہ تر کامیاب بیٹرز اسی وجہ سے ہر فارمیٹ میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

 

محمد یوسف نے کہا کہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں بولرز کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ آج کل کھیل زیادہ تر بیٹنگ کی طرف جھک چکا ہے اور ہر طرف چھکے لگ رہے ہیں۔

 

سابق کپتان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس وقت 250 سے 275 رنز عام بات ہو چکے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 350 رنز تک کا ہدف بھی آسانی سے حاصل کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے بیٹنگ کا رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔

 

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرکٹ میں مضبوط بنیاد ہی طویل مدتی کامیابی کی ضمانت ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں