Sports

سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر

سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
۱ منٹ پہلے

دمبولا میں دمبولا میں سری لنکا اے کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا رویہ بگڑ گیا۔

 

میچ کے دوران بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا، جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی انہیں پیچھے ہٹایا۔ واقعے کے بعد دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرایا۔

 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

 

اس سے قبل دورانِ میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے، جس سے میچ کا ماحول مزید گرم ہوگیا۔

 

یاد رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارت اے ٹیم سپر اوور میں 17 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور شکست سے دوچار ہوگئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں