Sports

بھارتی نژاد کرکٹر کا میچ کے دوران انتقال

بھارتی نژاد کرکٹر کا میچ کے دوران انتقال
۱ منٹ پہلے

دبئی میں مقیم 38 سالہ بھارتی نژاد کرکٹر محمد سفوان شانو کرکٹ میچ کے دوران گر کر انتقال کر گئے۔

 

ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے اور اتوار کی صبح معمول کے ہفتہ وار کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئے اور بے ہوش ہو گئے۔

 

ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جبکہ ان کے والدین آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھارت سے دبئی پہنچے۔

 

ان کے قریبی دوست نبیل کے مطابق میچ کے دوران سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور کسی بھی قسم کی بیماری کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق محمد سفوان شانو اچانک بیٹنگ کے دوران گر گئے اور تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

 

سفوان شانو گزشتہ کئی برسوں سے دبئی میں کرکٹ کمیونٹی کا فعال حصہ تھے۔ وہ مختلف مقامی ٹیموں کی نمائندگی اور کپتانی بھی کر چکے تھے اور متعدد ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پر انعامات بھی حاصل کیے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں