Sports

میسی کے والد کی صحت پر افواہوں کی تردید،خاندان کا وضاحتی بیان جاری

میسی کے والد کی صحت پر افواہوں کی تردید،خاندان کا وضاحتی بیان جاری
۲ گھنٹے پہلے

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد خورخے میسی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر فٹبالر کے خاندان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

 

میسی خاندان کے مطابق خورخے میسی اس وقت صحت کے مسائل سے گزر رہے ہیں، تاہم وہ طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے نجی خاندانی معاملے پر غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں کا پھیلایا جانا افسوسناک ہے۔

 

خاندان نے واضح کیا کہ خورخے میسی کی صحت سے متعلق درست معلومات صرف قریبی اہل خانہ کے پاس ہیں، لہٰذا خاندانی ذرائع کے علاوہ کسی بھی دعوے کو درست نہ سمجھا جائے۔

 

میسی فیملی نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری، احتیاط اور نجی زندگی کے احترام کا مظاہرہ کریں اور کسی فرد کی صحت کو قیاس آرائیوں کا موضوع نہ بنائیں۔

 

دوسری جانب لیونل میسی کی ورلڈ کپ کارکردگی سے متعلق چلنے والی غیر مصدقہ خبروں کا اصل ورژن یہ ہے کہ ان کے حوالے سے کوئی سرکاری طور پر تصدیق شدہ میچ کارکردگی بیان موجود نہیں ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں