Sports

میکسیکن فوج نےکوریائی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پاس مشکوک ڈرون مار گرایا

میکسیکن فوج نےکوریائی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پاس مشکوک  ڈرون مار گرایا
۱ منٹ پہلے

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کے آغاز میں ہی سیکیورٹی سے متعلق سنگین مسائل سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

امریکا میں انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ کے دوران ایسے شائقین کے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی خبریں سامنے آئیں جن کے پاس ٹکٹ نہیں تھا اور وہ باقاعدہ چیکنگ کے بغیر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

دوسری جانب میکسیکو میں سیکیورٹی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران فضا میں ایک مشکوک ڈرون دیکھا گیا۔

 

رپورٹس کے مطابق میکسیکن فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس غیر رجسٹرڈ ڈرون کو مار گرایا، کیونکہ اس سے جاسوسی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کی ٹیم گواڈالاہارا میں اپنے آئندہ میچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔

 

ٹیم کے کوچ ہانگ میونگ بو نے کہا کہ اگرچہ واقعے نے تیاریوں کو زیادہ متاثر نہیں کیا، لیکن یہ ایک حساس وقت تھا اس لیے صورتحال تشویشناک تھی۔

 

حکام کے مطابق ورلڈکپ کے دوران سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں اور ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں