Entertainment

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں بسیں

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں بسیں
۱ منٹ پہلے

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوی چیز کی موت منگل کے روز لاس اینجلس میں ہوئی۔ وہ مشہور فلموں دی رنگ (The Ring) اور لیلو اینڈ اسٹچ میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی تھیں۔

 

انہوں نے فلم دی رنگ میں “سمارا مورگن” کا خوفناک کردار ادا کیا تھا جس نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

 

اداکارہ کے والد کے مطابق ان کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کے باعث ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیوی چیز شدید غذائی قلت کا شکار بھی تھیں۔

 

ڈیوی چیز نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنے کیریئر کی شروعات ایک ٹی وی اشتہار سے کی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں