Business

جیٹ فیول56 روپے 97 پیسے سستا ہو گیا

جیٹ فیول56 روپے 97 پیسے سستا ہو گیا
۱ دن پہلے

جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق یہ کمی حالیہ عالمی اور مقامی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں تبدیلی کے تناظر میں کی گئی ہے۔

 

جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فضائی کرایوں میں بھی کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے، جس سے مسافروں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جسے معاشی ماہرین ایک بڑی ریلیف قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں