Pakistan
بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ درخواست مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی والدہ کو غیر قانونی طور پر قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جس سے ان کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور قیدِ تنہائی کے مبینہ حکم کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرے۔