Pakistan

16 سالہ نوجوانوں کیلئےجووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری

16 سالہ نوجوانوں کیلئےجووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری
۲ گھنٹے پہلے

ٹریفک پولیس نے 16 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کر دیا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی۔

 

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ پرمٹ والدین کی اجازت کے بعد جاری کیا جائے گا اور اس کے حصول کے لیے اسمارٹ کارڈ یا ب فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے بتایا کہ یہ پرمٹ صرف موٹر سائیکل کے لیے ہوگا اور اس کے تحت 125 سی سی تک موٹر سائیکل یا سکوٹی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

ترجمان کے مطابق درخواست دہندگان کو سائن اور روڈ ٹیسٹ دینا ہوگا، اور ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو موقع پر ہی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔

 

اس پرمٹ کی سالانہ فیس 500 سے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ سنگین یا متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں یہ پرمٹ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی بڑھانا اور سڑک حادثات میں کمی لانا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں