Breaking News
9 مئی مقدمہ:4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید،شاہ محمود بری
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے ایک اور کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اہم سیاسی رہنماؤں کو سزائیں سنا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے کیس میں نامزد سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔
یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جن میں جلاؤ گھیراؤ اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔