Pakistan

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا
۵۴ منٹ پہلے

قومی اسمبلی آج مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر کی منظوری دے گی جبکہ اپوزیشن 6 وزارتوں کے بجٹ کے خلاف کٹوتی کی تحاریک پیش کرے گی۔

 

وزیر خزانہ 104 کھرب 14 ارب روپے سے زائد کے 135 مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

 

43 کھرب 85 ارب روپے سے زائد کے 88 مطالبات زر کٹوتی کی تحاریک کے بغیر منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

 

60 کھرب 29 ارب روپے سے زائد کے 47 مطالبات زر پر اپوزیشن کی 587 کٹوتی کی تحاریک پیش ہوں گی۔

 

کابینہ سیکریٹریٹ اور ذیلی اداروں کے مطالبات زر پر بھی متعدد کٹوتی کی تحاریک شامل ہیں۔

 

توانائی، خزانہ اور داخلہ ڈویژنز کے بجٹ پر بھی کٹوتی کی درجنوں تحاریک پیش کی جائیں گی۔

 

حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں