Pakistan
صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ کا شہید بے نظیر بھٹو کے 73ویں یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کے 73ویں یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، انہوں نے سیاسی بصیرت اور جرأت سے نئی راہیں متعین کیں۔
آصف علی زرداری کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے اور جمہوری استحکام و آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد محروم طبقات کی ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کی روشن علامت تھیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔