World

دعا ہے میں شہداء اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں: باقر قالیباف

دعا ہے میں شہداء اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں: باقر قالیباف
۱ منٹ پہلے

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دعا ہے میں شہداء اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میناب کے مظلوم بچوں اور شہداء کو اپنے کاموں کا گواہ سمجھتا ہوں، شہداء ہمیں دیکھ رہے ہیں اور انہیں ہم سے بہت امیدیں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جا ملوں جن کا بےصبری سے انتظار ہے۔

 

واضح رہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے۔

 

وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں