Breaking News
ایران امریکا مذاکرات: وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی اعلیٰ سطح کا وفد باقر قالیباف کی قیادت میں پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔