Sports

فیفا ورلڈ کپ: مصر اور سپین کی فتوحات، ایران اور بیلجیئم کا میچ برابر

فیفا ورلڈ کپ: مصر اور  سپین کی فتوحات، ایران اور بیلجیئم کا میچ برابر
۳ گھنٹے پہلے

نیویارک (22 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ کے دوران کھیلے گئے سنسنی خیز میچوں میں مصر اور  سپین نے اپنے اپنے میچ جیت لیے، جبکہ دیگر دو میچ برابر رہے۔

 

ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور فن سرمین نے 15ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

 

تاہم دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار واپسی کی۔ مصری کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین گول اسکور کیے اور میچ 1-3 سے اپنے نام کر لیا۔

 

ایک اور میچ میں اسپین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کر لیے۔ ہسپانوی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور پہلے ہاف میں تین جبکہ دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔

 

اس سے قبل یوروگوئے اور کیپ ورڈے کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یوروگوئے کو 1-2 کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف کے 61ویں منٹ میں کیپ ورڈے کے ہیلو وریلا نے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

 

ادھر ایران اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوران بیلجیئم کے ایک کھلاڑی کو فاؤل کے باعث ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، تاہم ایرانی ٹیم اس اضافی برتری کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں