World

ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید

ٹرمپ کی اٹلی اور نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید
۶ گھنٹے پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، لیکن اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران کے سنگین جوہری خطرے کے خلاف کسی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا، لیکن جب آزمائش کا وقت آیا تو یہ ممالک نہ امریکا کے دفاع کے لیے موجود تھے اور نہ ہی عالمی سطح پر ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، جو ان کے بقول افسوسناک بات ہے۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ غلط اور گمراہ کن ہے جس میں ایران کے خلاف جنگ کے نتائج کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیت، بشمول فضائیہ اور بحریہ، شدید کمزور ہو چکی ہے۔

 

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل اور ڈرونز کی تیاری کی صلاحیت بھی تقریباً ختم ہو چکی ہے جبکہ اعلیٰ ایرانی قیادت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے، تیل کی ترسیل جاری ہے اور امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، جو ان کے مطابق صورتحال میں مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں