World

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی

چین نے 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی
۵ گھنٹے پہلے

چین نے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے جواب میں 10 امریکی فوجی کمپنیوں کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔

 

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ان 10 امریکی فوجی کمپنیوں کو ایسے سامان کی فراہمی سے روک دیا گیا ہے جو ’دوہری استعمال‘ (Dual-use) کے زمرے میں آتا ہے، یعنی جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

 

وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ یہ اقدام چین کی قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی حکومت کی جانب سے چینی کمپنیوں کی فہرست میں مبینہ طور پر غیر منصفانہ توسیع کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی محکمۂ دفاع نے چین کی معروف کمپنیوں علی بابا، بی وائے ڈی اور بائیڈو کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ چینی فوجی نظام سے وابستہ ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں