میسی فیفاورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے
ارجنٹینا کے نامور فٹبالر لیونل میسی نے فیفا عالمی کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آسٹریا کے خلاف مقابلے میں ریکارڈ ساز گول کر دیااور عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
لیونل میسی نے عالمی کپ مقابلوں میں اپنا 17 واں گول اسکور کر کے جرمنی کے نامور فٹبالر میرو سلاو کلوزے کے 16 گولز کا تاریخی اعزاز توڑ دیا۔
آسٹریا کے خلاف مقابلے کے آغاز میں لیونل میسی کو ایک ضربِ تعزیری ملی، تاہم وہ اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور کچھ دیر کے لیے اس تاریخی اعزاز سے محروم رہے۔
بعد ازاں انہوں نے مقابلے کے 39 ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹینا کو ایک صفر کی برتری دلائی اور تاریخ اپنے نام کر لی۔ یہ مقابلہ امریکا کے شہر ڈیلس میں کھیلا گیا۔
اس کامیابی کے بعد لیونل میسی عالمی کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین گول اسکورر بن گئے، جبکہ میرو سلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔
فہرست میں برازیل کے سابق نامور فٹبالر رونالڈو نزارویو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ فرانس کے 27 سالہ نامور فٹبالر 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔