Pakistan

چالان جمع نہ کروانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد کو ایک ماہ قید کی سزا

چالان جمع نہ کروانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد  کو ایک ماہ قید کی سزا
۱ منٹ پہلے

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے کیس میں چالان جمع نہ کروانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم سنایا۔ عدالت نے ڈی آئی جی جواد طارق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

 

عدالتی کارروائی کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی کو زبانی طور پر سزا سناتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود متعلقہ مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا گیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں