Pakistan

لاہور کی پہلی الیکٹرک ٹرام منصوبے میں تاخیر،روٹ ایک بار پھر تبدیل

لاہور کی پہلی الیکٹرک ٹرام منصوبے میں تاخیر،روٹ ایک بار پھر تبدیل
۱ منٹ پہلے

لاہور میں پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ تاحال عملی مرحلے میں داخل نہ ہو سکا، جبکہ منصوبے کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 

نئے مجوزہ منصوبے کے تحت اب کینال روڈ کو ٹرام روٹ سے نکال دیا گیا ہے اور الیکٹرک ٹرام سی بی ڈی، گلبرگ، جیل روڈ اور استنبول چوک تک چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق کینال روڈ پر درختوں کی ممکنہ کٹائی اور دیگر تکنیکی و ماحولیاتی پیچیدگیوں کے باعث روٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

 

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق الیکٹرک ٹرام پہلی مرتبہ جولائی 2025 میں لاہور پہنچی تھی، جبکہ اگست 2025 میں اس کا ٹیسٹ رن کیا گیا اور ایکسپو سینٹر میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔

 

ابتدائی منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک تقریباً 27 کلومیٹر طویل ’’یلو لائن‘‘ ٹریک پر ٹرام چلانے کی تجویز تھی، بعد ازاں ٹریک لیس ٹرام کا تصور بھی زیرِ غور آیا۔

 

اس سے قبل کلمہ چوک، لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور حالی روڈ کو بھی مجوزہ روٹ کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم منصوبے میں مختلف مراحل پر تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں