World
عالمی رہنما بھوک کے بجائے جنگوں پر وسائل خرچ کر رہے ہیں، پوپ لیو
رومن کیتھولک کلیسا کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے کہا ہے کہ دنیا کے رہنما بھوکے لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے بجائے جنگوں کے لیے وسائل خرچ کر رہے ہیں۔
روم میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی گورننگ باڈی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ترجیحات شدید طور پر بگڑ چکی ہیں۔
انہوں نے عالمی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان رکاوٹوں کو ختم کریں جو مختلف ممالک کی جانب سے مالی امداد میں کمی کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے اخراجات میں اضافہ کریں اور جغرافیائی سیاسی خدشات کی بنیاد پر خوراکی امداد کو محدود نہ کریں۔
انہوں نے سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں پر بھی سخت تنقید کی جو انسانی امداد کی فراہمی میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں، جبکہ فوجی اخراجات بلا روک ٹوک جاری رہتے ہیں۔