Breaking News

بحرین کی ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت

بحرین کی ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت
۱ منٹ پہلے

بحرین نے ایرانی ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے دوران ایسے حملے امن کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

 

بحرینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشیدگی میں کمی کے ماحول کے باوجود حملے جاری رکھ کر امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔

 

بحرینی حکومت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام پر کسی بھی قسم کے حملے یا خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

سرکاری مؤقف کے مطابق بحرین کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حالیہ کشیدگی اور مختلف فریقوں کے درمیان الزامات کے باعث صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ مختلف معاملات پر متعلقہ فریقین کی جانب سے الگ الگ مؤقف بھی سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں